Live Ziarat

نورپروڈکشنز واحد جگہ ہے جہاں آپ دنیا کے تقریبا تمام مقدس مقامات کی لائیوزیارت کرسکتے ہیں۔ اگر کوئی زیارت آنلائن نہ ہو تو پریشان نہ ہوں کچھ حرم مختلف اوقات میں آنلائن ہوتے ہیں۔ نورپروڈکشنز کو سبسکرائب کرنے کے لئے کلک کریں۔

مقدس مقامات کی لائیو زیارات کریں۔

حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:
”خداوند عالم نے اپنے اس محترم گھر کے حج کو تم پر واجب قرار دیا ھے جسے 
اس نے لوگوں کا قبلہ بنایاھے”۔

                     خانہ کعبۃ کی زیارت۔ مکۃ المکرمہ مسجد نبوی کی بنیاد خود پیغمبر اکرمؐ کے دست مبارک سے رکھی گئی ہے۔ سلام ہو آپ پر اے مؤمنوں کے امیرمولا علی علیہ السلام کہ آپ نے خدا کی خالص عبادت کی خدا کی راہ میں صبروتحمل کےساتھ جہاد کیا اور حسن نیت کے ساتھ اپنی جان قربان کردی۔ حضرت امام علی علیہ السلام کے حرم سے براہ راست۔ نجف سلام ہو آپ پر اے ابو عبد الله الحسین (ع)، سلام ہو آپ پر اے فرزند امیر المومنین علیہ السلام سلام ہو آپ پر اے فرزند رسول اللہ ﷺ۔ حرم امام حسین علیہ السلام کی براہ راست زیارت کریں۔ سلام ہو آپ پر اے اے فرزند امیر المومنین علیہ السلام بہترین رحمتیں ہوں ہر صبح و شام آپ پر حرم عباس علمدارعلیہ السلام کی براہ راست زیارت کریں۔

بین الحرمین۔ کربلا  سے براہ راست
بین الحرمین کربلا زمین پر جنت کا ٹکڑا ہے۔

حرم کاظمین  جوادین علیہ السلام سے براہ راست ۔ سامرہ

 روایت میں ہے کہ جو امام موسیٰ کاظم - کی زیارت کرے بہشت اس کیلئے واجب ہوجاتی ہے۔ 

حرم امام رضا علیہ السلام سے براہ راست ۔ مشھد

امام علی رضاؑ نے فرمایا: جو شخص بہت دور ہونے کے باوجود میری قبر کی زیارت کرے گا تو میں قیامت میں تین وقتوں میں اس کے پاس آؤں گا تاکہ اسے قیامت کی سختیوں سے نجات دلاؤں۔ پہلا وقت وہ ہے جب نیکوکاروں کے اعمال نامے ان کے دائیں ہاتھ میں اور بدکاروں کے اعمال نامے ان کے بائیں ہاتھ میں دیے جائیں گے‘ دوسرا وقت وہ ہے جب لوگ پل صراط سے گزر رہے ہونگے اور تیسرا وہ وقت جب اعمال کا وزن کیا جائے گا۔

 

حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن "گوہرشاد" سے براہ راست ۔ مشھد

یہ بات میرے شیعوں کو بتا دو کہ میری زیارت حق تعالیٰ کی نظر میں ایک ہزار حج کے مساوی ہے.

حضرت امام علی ابن موسٰٰ الرضا علیہ السلام

حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن آزادی سے براہ راست ۔ مشھد

امام موسیٰ کاظمؑ سے روایت ہوئی ہے کہ فرمایا جو شخص میرے بیٹے علی رضا(ع) کی زیارت کرے گا حق تعالیٰ اس کو ستر حج مقبول کا ثواب عطا کرے گا

حرم حضرت معصومہ قُم سلام اللہ علیھا سے براہ راست ۔ قُم مقدس

امام رضا علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ : جس نے قم میں معصومہ سلام اللہ علیھا کی زیارت کی گویا اس نے میری زیارت کی ہے۔ ایک اور حدیث میں نقل ہوا ہے کہ : جو میری زیارت کو نہیں آسکتا وہ قم میں میری بہن کی زیارت کرے اسے میری زیارت کا ثواب ملے گا۔

حرم حضرت شاہ عبدالعظیم علیہ السلام سے براہ راست ۔ شھر رے۔ تہران

ایک روایت میں آیا ہے کہ جو شخص حضرت شاہ عبدالعظیم کی زیارت کو جائے جنت اس کیلئے واجب ہے۔

ضریح حضرت طاہرؒ سے براہ راست ۔ شھر رے۔ تہران

امام زادہ طاہر علیہ السلام امام سجاد علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں اور حرم شاہ عبدالعظیم حسنی کے حرم میں 

ان کی ضریح موجود ہے۔

ضریح حضرت حمزہؒ سے براہ راست ۔ شھر رے۔ تہران

امام زادہ حمزہ علیہ السلام  امام موسی کاظم علیہ السلام کے سلسلہ نسب میں سے ہیں۔

ان کی ضریح بھی حرم شاہ عبدالعظیم حسنی میں موجود ہیں۔

مسجد جمکران سے براہ راست ۔ قُم مقدس👇  

 مرزا حسین نوری کی نقل کے مطابق مسجد جمکران چوتھی صدی ہجری میں امام زمانہؑ کے حکم پر ایک قمی عالم سید ابو الحسن کے توسط سے تعمیر ہوئی۔

No comments:

Post a Comment